کرونا نے مزید 120 افراد کی جان لے لی

ملک بھر میں کرونا وائرس کے وار جاری ہیں ، چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 120 افراد جان کی بازی ہار گئے ، 4 ہزار 191 نئے کیس رپورٹ کیے گئے ہیں ۔

پاکستان میں کرونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 61 ہزار 306 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4191 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 120 افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 6.83 فیصد رہی۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد 25 ہزار 535 ہو گئی اور مجموعی کیسز 11 لاکھ 48 ہزار 532 تک جاپہنچے ہیں۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3848 مریض کرونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 10 لاکھ 29 ہزار 930 ہو گئی ہے جب کہ فعال کیسز کی تعداد 93107 ہے۔

Back to top button