کرونا نے مزید 2 افراد کی جان لے لی، 449 کیسز رپورٹ

مہلک وائرس کرونا کے وار جاری، مزید دو افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 449 کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔24 گھنٹوں میں کرونا کے 17 ہزار872 ٹیسٹ کیے گئے ہیں، قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک میں کوروناکےمثبت کیسزکی شرح 2.51 فیصدرہی جبکہ کوروناکے158 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کرونا وبا کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ہونے کے سبب ہوائی سفر، پبلک ٹرانسپورٹ میں ماسک لگانے کی پابندی دوبارہ عائد کی گئی ہے، پاکستان میں گزشتہ چند ماہ میں کووڈ کیسز کی شرح انتہائی کم رہی، جس کی وجہ سے کورونا وبا کے دوران لگائی گئی تمام پابندیاں بھی ہٹا دی گئی تھیں۔

ملک میں ایک بار پھر کرونا کیسز کی شرح میں اضافے کے بعد قومی ادارۂ صحت (این آئی ایچ) نے شہریوں کو ماسک کا استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے ۔پاکستان میں ایک ماہ پہلے کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 79 تھی اور اس دوران کوئی اموات بھی رپورٹ نہیں ہوئی تھیں۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک میں ویکسینیشن کے اہل عوام کو کووڈ 19 کے خلاف مکمل ویکسین بھی لگا دی گئی ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز کے مطابق 2020ء میں اس وبائی مرض کے پھیلاؤ کے بعد سے رواں سال مارچ میں کیسز کی تعداد کم ترین سطح پر تھی لیکن اب ان کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا۔

Back to top button