کرونا نے مزید 68 افراد کی جان لے لی

پاکستان میں کرونا کے وار جاری ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کے باعث مزید 68 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ملک بھر میں کرونا کے باعث ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 23 ہزار 865 ہو گئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا وائرس کے4 ہزار 455 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں کرونا کیسز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 67 ہزار 580 ہو گئی۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کرونا کے 55 ہزار 2 ٹیسٹ کیے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 8.09 فیصد رہی۔
سندھ میں کرونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 98 ہزار 745، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 47 ہزار 973، پنجاب میں تین لاکھ 63 ہزار 644، اسلام آباد میں 90 ہزار 503، بلوچستان میں 31 ہزار 138، آزاد کشمیر میں 26 ہزار 874 اور گلگت بلتستان میں 8 ہزار 703 ہو گئی ہے۔
کرونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 194 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 6 ہزار 189، خیبرپختونخوا 4 ہزار 540، اسلام آباد 814، گلگت بلتستان 152، بلوچستان میں 331 اور آزاد کشمیر میں 645 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں
