کرونا نے مزید 71 افراد کی جان لے لی

ملک بھر میں کرونا کے وار جاری ، مزید 71 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ، اموات کی مجموعی تعداد 27 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے ۔

چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 55 ہزار 27 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جہاں مثبت کیسز کی شرح 4.68 فیصد رہی اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 2ہزار580 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے جس کے ساتھ ہی کرونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 23 ہزار841 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں اب تک رپوروٹ ہونے واللے کرونا کیسز میں سندھ میں کرونا مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 50 ہزار 126 ہے ، صوبہ خیبر پختونخوا میں کرونا کے ایک لاکھ 71 ہزار 72 کیسز سامنے آچکے ہیں ، صوبہ پنجاب میں یہ تعداد 4 لاکھ 21 ہزار800 ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اب تک کرونا کے ایک لاکھ 4 ہزار114 مریض رپورٹ ہوئے ، جب کہ صوبہ بلوچستان میں کرونا کا شکار ہونے والے شہریون کی تعداد 32 ہزار757 ہے ، آزاد کشمیر میں 33 ہزار 732 اور گلگت بلتستان میں اب تک 10 ہزار 240 افراد میں کرونا کی تصدیق ہوچکی ہے۔

این سی او سی کے مطابق پاکستان مین کرونا کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں اب تک مجموعی طور پر 12 ہزار 396 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جب کہ صوبہ سندھ میں یہ تعداد 7 ہزار258 ہے ، صوبہ خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 395 مریضوں کی کرونا سے موت ہوئی ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یہ تعداد 902 ہے ، جب کہ گلگت بلتستان میں کرونا کے باعث اب تک 182 شہری جاں بحق ہوچکے ہیں ، صوبہ بلوچستان میں کرونا 344 افراد کی جانیں نگل گیا اور آزاد کشمیر میں اب تک کرونا کی وجہ سے 729 افراد کا انتقال ہوچکا ہے۔

Back to top button