کرونا نے مزید 9 افراد کی جان لے لی ، 391 نئے کیس
ملک بھر میں کرونا کے وار جاری ، مہلک وائرس نے مزید 9 افراد کی جان لے لی جبکہ 391 نئے کیس رپورٹ کیے گئے ہیں ۔
سرکاری ادارے کی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کرونا کے 38 ہزار سے زائد ٹیسٹ کیے گئے ، ٹیسٹوں کے دوران 391 افراد میں وائرس کی تصدیق کی گئی۔
24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.01 فیصد رہی۔ کرونا سے ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے ، مجموعی کیسز 12 لاکھ سے بڑھ گئے ، فعال کیسز 23 ہزار سے بڑھ گئے۔
24 گھنٹوں کے دوران 322 مریضوں کے صحت یاب ہونے کی بھی اطلاع ہے ، مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ سے بڑھ گئی ۔
