کشمیریوں کی جدوجہد مضبوط ہو رہی ہے
پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کشمیری جدوجہد وقت کے ساتھ مضبوط اور مستحکم ہو رہی ہے، ہم سے کہا جاتا ہے کہ معاشرے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کرنے کے لیے آواز بلند کریں لیکن جب بات بھارت اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کی آتی ہے تو ان ہی قوتوں کو چپ لگ جاتی ہے۔
سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بتایا کہ 5 اگست 2019 کو مودی سرکار نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کر دیا۔
کےجذبےکو کچل ڈالیں گے۔مگرکشمیریوں کی خوئے مزاحمت نےتقویت پکڑی اور یہ مسلسل مضبوط ہوتی جارہی ہے۔عالمی برادری کی (تفریق پر مبنی)منتخب اخلاقیات+بھارت کیجانب سےعالمی قانون اور UNSC کی قراردادوں کی صریح خلاف ورزی پر عالمی برادری کی خاموشی قابلِ مذمت ہے۔ہم سےکہا جاتاہےکہ انسانی حقوق کی
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 5, 2022
اس کے بعد مودی حکومت نے چوتھے جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جنگی جرائم کا ارتکاب کیا اور مقبوضہ جموں کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کر دی، سوچا کہ اس طرح کرنے سے کشمیریوں کی جدو جہد آزادی کے جذبے کو دبایا جا سکے گا۔
5اگست2019کو مودی سرکارنےIIOJ&K کی خصوصی حیثیت ختم کرکےUNSC کی قراردادوں اورعالمی قانون کی خلاف ورزی کی۔ پھرمودی سرکار نےایک قدم آگےبڑھاتےہوئےکشمیرمیں آبادی کے تناسب میں تبدیلی کےذریعے چوتھےجینیوا کنونشن کے تحت جنگی جرم کاارتکاب کیا۔انکاخیال تھاکہ ان ہتھکنڈوں سےکشمیریوں کےمزاحمت
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 5, 2022
ایک اور ٹوئٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی نے لکھا کہ بھارت کے غیر قانونی اقدامات سے کشمیریوں کی جدو جہد آزادی مضبوط ہو چکی ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ مستحکم ہوتی جا رہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل کی قراردادوں اور عالمی قوانین ہونے کے باوجود بین الاقوامی برادری کی بھارتی ظلم و بربریت پر خاموشی اور اخلاقیات کا مخصوص درس قابل مذمت ہے۔
