کشمیر پر امریکی ثالثی کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے

وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر امریکی ثالثی کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے. امریکی ثالثی کبھی کشمیریوں کے حق میں نہیں ہوسکتی۔ امریکی ثالثی سے بھارت کو فائدہ ہوگا. ہمیں مسئلہ کشمیر پر جارحانہ پالیسی اپنانے کی ضرورت ہے۔
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ پاکستان مشکلات کے باوجود کشمیریوں کی مدد کر رہا ہے،جس پر پوری پاکستانی قوم کے شکر گزار ہیں لیکن ہمیں اس وقت جارحانہ پالیسی اپنانے کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر نے مسئلہ کشمیر پر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کی ثالثی انتہائی خطرناک ہے کیونکہ وہ ہندوستان کے حق میں جائے گی، امریکا نے مسئلہ فلسطین پر بھی ثالثی کرائی تو فلسطین کا بیڑاغرق ہوگیا اور وہ 15 فیصد تک رہ گیا۔
وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر نے سیاسی اختلافات حل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم پاکستان سے گزارش ہے اپنا دامن کھولیں اور قومی اتفاق رائے پیدا کریں، ٹی وی ٹاک شوز میں لڑائی جھگڑے بند کروائیں، قوم بہت تقسیم ہو چکی ہے۔ راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ اتفاق رائے کیلئے وزیراعظم عمران خان خود کو اوپر کریں، تقسیم در تقسیم بہت ہوگئی، اب اس سے باہر نکلیں،وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ ہم تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں، اہم ایشوز پر ہمیں قومی اتفاق رائے پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم امہ کی لیڈرشپ کرے گا، ہم کشمیر میں کبھی پاکستان کا جھنڈا نہیں گرنے دیں گے اور پہلے اپنے سینے پر گولی کھائیں گے پھرپاکستان کی طرف گولی بڑھےگی۔ راجا فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ آج کا دن تاریخی اہمیت کا حامل ہے، آج پور ی قوم اور ادارے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کر رہے ہیں۔ راجا فاروق حیدر نے کہا کہ پاکستان مشکلات کے باوجود کشمیریوں کی مدد کر رہا ہے ، یقین دلاتے ہیں کہ کشمیر میں پاکستان کا پرچم کبھی نیچے نہیں گرنے دیں گے۔
راجہ فارق حیدر نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ آج پوری قوم کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کر رہی ہے، کشمیری خود کو اکیلا نہ سمجھیں، ہم سب مقبوضہ کشمیر کے عوام کی پشت پر کھڑے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button