کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات، ہاتھا پائی ، جھگڑے، دو جعلی ایجنسٹس گرفتار

ملک بھر میں کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کے دوران ہاتھا پائی اور لڑائی جھگڑوں کے واقعات سامنے آ رہے ہیں جبکہ پولیس نے دو جعلی پولنگ ایجنٹس کو بھی حراست میں لے لیا ہے ۔

کراچی کے علاقے کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے وارڈ نمبر 4 سے دو جعلی پولنگ ایجنٹس کو گرفتار کیا گیا جو اب پولیس کی تحویل میں ہیں۔حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جعلی پولنگ ایجنٹس خواتین کے پولنگ اسٹیشن میں موجود تھے۔

 ملتان میں کنٹونمٹ بورڈ الیکشن کے دوران وارڈ نمبر 4 کے پولنگ اسٹیشن پر جھگڑے کے بعد پولنگ عارضی طور پر روک دی گئی۔پولیس کا کہنا ہے ووٹروں کی آپس میں ہاتھا پائی ہوئی جس کے بعد انہیں پولنگ اسٹیشن سے نکال دیا گیا اور پولنگ دوبارہ شروع کروائی گئی۔

Back to top button