کنگ خان نے ویرات کوہلی کو اپنا داماد کیوں قرار دے دیا؟

اپنی حاضر دماغی کیلئے مشور بالی ووڈ کنگ خان نے سوشل میڈیا پر صارفین کے سوالوں کے جوابات کے دوران ایک ایسا جملہ بول دیا جس سے سوشل میڈیا پر جیسے آگ لگ گئی، کنگ خان نے ویرات کوہلی کو داماد جیسا قرار دیا تو یہ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔شاہ رخ کی جانب سے ایکس پر شروع کیے گئے ہیش ٹیگ ’آسک ایس آر کے‘ پر شاہ رخ کی جانب سے دلچسپ جواب دیکھنے کو ملے، ایک مداح نے شاہ رخ سے کہا کہ وہ فلم جوان میں اپنے کردار کے انداز میں ویراٹ کوہلی کے بارے میں کچھ کہیں تو بالی وڈ کنگ خان نے جواب میں کہا کہ ’میں ویراٹ سے محبت کرتا ہوں، وہ جیسے میرا اپنا ہے، میں ہمیشہ ویراٹ کے لیے دعا کرتا ہوں۔ ہمارا بھائی داماد جیسا ہے۔وسیم نامی صارف نے ان سے ان کی نئی فلم ’جوان‘ کی کامیابی پر باکس آفس کمائی پوچھی تو اس پر شاہ رخ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’خاموش بیٹھو اور بس گنتے رہو۔ گنتی پر توجہ نہ چھوڑیں۔ ایک اور صارف نے ان سے ایک ذاتی نوعیت کا سوال پوچھا کہ کیا آپ اپنے بالوں میں خضاب لگاتے ہیں؟ جس پر شاہ رخ نے کچھ یوں جواب دیا ’ہاں، تھوڑا سا، درحقیقت تھوڑا سا زیادہ۔ایک صارف نے شاہ رخ خان سے کہا کہ ’سر میں اپنی گرل فرینڈ سے شادی کرنا چاہتا ہوں، آپ میرا رشتہ اس کے گھر لے جائیں جس پر شاہ رخ نے اسے تنگ کرتے ہوئے کہا کہ ’بھائی اگر میں رشتہ لے کر گیا تو آپ کی پریشانی مزید بڑھ جائے گی کیونکہ میرے جانے سے آپ کا پتا کٹ جائے گا۔کانہا نامی صارف نے پوچھا کہ کیا سلمان خان کی فلم ’ٹائیگر 3 میں آپ انٹرول سے پہلے آئیں گے یا بعد میں؟ جس پر شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ ’بھائی جب بھی بلائیں گے میں آؤں گا۔ ایک صارف نے کہا کہ ’سر ’جوان‘ کے باکس آفس کلیکشن کے بعد مجھے احساس ہوا کہ ایک ہزار کروڑ میں 10 زیرو ہوتے ہیں۔اس پر شاہ رخ نے کہا کہ ’یار اب مجھے یہ زیرو، زیرو یاد نہ کراؤ۔‘ یاد رہے کہ شاہ رخ خان کی فلم ’زیرو‘ باکس آفس پر فلاپ رہی تھی۔شاہ رخ کی اگلی فلم ’ڈنکی‘ سال کے آخر میں کرسمس کے موقع پر ریلیز ہو گی۔ فلم ’ڈنکی‘ کے ڈائریکٹر راجکمار ہیرانی نے بھی بدھ کو شاہ رخ کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ ’سر جی، باتھ روم سے باہر آئیں، آپ کیا کر رہے ہیں؟ ٹریلر دکھانا ہے، اس پر شاہ رخ نے جواب دیا کہ ’میں آ رہا ہوں سر۔ کوہلی کا تعلق آئی پی ایل کی رائل چیلنجرز بنگلور ٹیم سے ہے اور شاہ رخ کولکتہ نائٹ رائیڈرز ٹیم کے مالک ہیں، آئی پی ایل میچ کے بعد بھی اپریل میں شاہ رخ کی کوہلی کو پیار کرتے ہوئے ایک تصویر بہت شیئر کی گئی تھی۔انوشکا شرما اور شاہ رخ کے درمیان دوستی کا رشتہ ہے۔ایک انٹرویو میں انوشکا شرما نے شاہ رخ کے بارے میں کہا تھا کہ ’شاہ رخ ایک ایسے شخص ہیں جو میری زندگی میں بہت اہم ہے۔ وہ میری پہلی فلم سے ہی مجھ پر بہت مہربان ہیں، شاہ رخ اور انوشکا اب تک ایک ساتھ چار فلمیں جب تک ہے جاں، جب ہیری میٹ سجل، زیرو، رب نے بنا دی جوڑی کر چکے ہیں۔واضح رہے كہ ویرات كوہلی كی شادی بالی وڈ اداكارہ انوشكا شرما كے ساتھ 2017 میں شادی ہوئی تھی، شاہ رخ خان كا ویرات كوہلی كو داماد كہنے كی وجہ اداكار كی انوشكا شرما سے گہری دوستی ہو سكتی ہے كیونكہ شاہ رخ خان اور انوشكا شرما نے ایك ساتھ كئی فلموں میں كام كیا ہے، جن میں 2008 كی فلم ’رب نے بنا دی جوڑی‘، ہیری میٹ سیجل، 2012 کی رومانوی فلم جب تک ہے جان، اور زیرو شامل ہیں۔

Back to top button