کنگ خان نے ٹی وی انٹرویو سے انکار کیوں کر دیا؟

بھارتی فلم انڈسٹری کے بادشاہ شاہ رخ خان نے کسی بھی ٹی وی کو انٹرویو دینے اور اپنی ذاتی زندگی کے متعلق بات چیت سے صاف انکار کر دیا ہے، کنگ خان کے مطابق وہ اپنی ذاتی زندگی پر بات چیت نہیں کرنا چاہتے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہ رُخ اب اپنی نجی زندگی کے بارے میں میڈیا سے بات نہیں کریں گے اور نہ ہی کوئی انٹرویو دیں گے، بھارتی ٹی وی چینل نے شاہ رخ خان سے بات کرنے کی کوشش کی اور انہیں اپنے ٹاک شو میں مدعو کرنا چاہا تاکہ وہ اپنی ذاتی زندگی، خاص طور پر آریان خان کی گرفتاری جیسے موضوعات کے بارے میں بات کریں۔
تاہم اداکار کی جانب سے انکار کر دیا گیا اور کہا گیا ہے کہ خان اب عوامی پلیٹ فارم پر کوئی انٹرویو نہیں دیں گے اور نہ ہی اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں میڈیا سے بات کریں گے کیونکہ وہ جس مشکل وقت سے گزرے، اس کے بارے میں بات کرتے ہوئے وہ خود پر قابو نہیں رکھ پائیں گے۔
ساتھ ہی شاہ رُخ خان کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ وہ سُپر سٹار چاہتے ہیں کہ ان کے ناظرین اور مداح اب انہیں براہِ راست بڑی سکرین پر دیکھیں۔
یاد رہے کہ کنگ خان نے اپنی بلاک بسٹر فلم پٹھان کیلئے کوئی پروموشنل ایونٹ اور انٹرویو نہیں کیا تھا یہ ایک بہترین فیصلہ ثابت ہوا کیونکہ خان کو براہ راست بڑی سکرین پر دیکھنے کے لیے مداح بے قرار تھے، یوں ان کی فلم نے خوب بزنس کیا اب اپنی اگلی فلموں کیلئے بھی اداکار یہی حکمتِ عملی اختیار کر رہے ہیں، شاہ رُخ جلد اپنی نئی فلم ڈنکی اور جوان میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔
کنگ خان نے نئی فلم ڈنکی کے متعلق زیادہ بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ فلم کی شوٹنگ سعودی عرب میں ہوئی ہے، اداکار کی جانب سے فلم کی کہانی اور سٹار کاسٹ کے متعلق زیادہ کچھ نہیں بتایا گیا۔
فلم کی کہانی ابھیجیت جوشی نے لکھی ہے جب کہ فلمسازی کے لیے معروف راجو ہیرانی نے خدمات انجام دی ہیں، فلم کی کہانی کو مزاحیہ اور رومانوی قرار دیا جا رہا ہے، دوسری طرف شاہ رخ کی نئی فلم جوان کا بھی شائقین بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں،

Back to top button