’کنیا دان نہیں کنیا مان‘ عالیہ بھٹ کے اشتہار پر کنگنا رناوٹ کی تنقید

بولی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کے عروسی ملبوسات کے برانڈ کے اشتہار پر بڑے پیمانے پر تنقید کے بعد بھارتی اسکینڈل کوئین کنگنا رناوٹ نے بھی اس پر ردعمل دیا ہے۔

چند روز قبل ’موہے فیشن‘ نامی برانڈ کے اشتہار میں عالیہ بھٹ کو عروسی لباس میں دیکھا گیا تھا تاہم اس اشتہار میں دیے گئے پیغام پر انہیں اور برانڈ کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔

اشتہار میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاندان کا ہر فرد دلہن بنی عالیہ بھٹ سے محبت کا اظہار کرتا دکھائی دیتا ہے جس کے جواب میں پہلے وہ اپنی دادی کے بارے میں بتاتی ہیں کہ ’دادی بچپن سے کہتی ہیں کہ جب تو اپنے گھر چلی جائےگی تو بہت یاد کروں گی‘ پھر وہ (عالیہ بھٹ) سوال کرتی ہیں ‘کیا یہ گھر میرا نہیں ہے؟‘

اشتہار میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ پھر اپنی والدہ کے ساتھ اشاروں میں بات چیت کرتی ہیں اور کہتی ہیں ’ماں مجھے چڑیا بلاتی ہیں، کہتی ہیں اب تیرا دانہ پانی کہیں اور ہے پر چڑیا کا تو پورا آسمان ہوتا ہے نا’۔

Back to top button