کوئٹہ:انسداد دہشتگردی فورس کی کارروائی ،9 مبینہ دہشتگرد ہلاک

انسداد دہشتگردی فورس کی جانب سے کوئٹہ کے علاقے مستونگ میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کے دوران 9 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔
انسداد دہشتگردی فورس کے اہلکاروں نے مستونگ کے علاقے روشی میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے مبینہ فائرنگ کے تبادلے میں 9 دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا ، قانونی کارروائی کے لیے نعشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
انسداد دہشتگردی فورس کے ترجمان کااہے کہ روشی میں کالعدم تنظیم کے زیر استعمال کیمپ کی اطلاع پر کارروائی کی گئی، کیمپ سے اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد کر لیا گیا ہے جس میں 9 کلاشنکوف، 20 کلو دھماکا خیز مواد، پرائما کارڈ، ڈیٹونیٹر اور آر پی جی راکٹ بمع دو گولے شامل ہیں۔
