کوئی جماعت کراچی کے مسائل حل کرنے کیلئے سنجیدہ نہیں

میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ اجارہ داری سب چاہتے ہیں مگر شہر میں کام کوئی نہیں کرانا چاہتا، وزیراعظم کراچی کے مسائل حل کروا کر اسلام آباد جائیں۔
میئر کراچی وسیم اختر کورنگی نمبر ڈیڑھ پر سڑک کی استرکاری کا جائزہ لینے پہنچے تو شہریوں نے مسائل کے حل کے لیے احتجاج کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اختر کا کہنا تھا کہ اب میٹنگ نہیں کراچی کے لوگ بس کام چاہتے ہیں، اگر فنڈ ہوتے تو نہ وزیراعظم کو کہتے نہ وزیراعلیٰ سے کہتے۔ وسیم اختر نے وزیراعظم عمران خان سے درخواست کی کہ وہ کراچی کے مسائل حل کروا کراسلام آباد جائیں۔ میئر کراچی کا مزید کہنا تھا کہ بلدیہ کراچی (کے ایم سی) کے کاموں میں رخنہ اندازی کی جاتی ہے لیکن ہم گبھرانے والے نہیں کام کرتے رہیں گے۔
خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان اس وقت کراچی کے دورے پر موجود ہیں، دورے کے دوران وزیر اعظم کو کراچی پیکیج سمیت وفاقی منصوبوں پر بھی بریفنگ دی گئی ہے.
x
