پی ٹی اے کی موبائل ڈیوائس بلاکنگ کی آخری تاریخ میں مزید توسیع

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کورونا وائرس کے پیش نظر موبائل ڈیوائس بلاکنگ کی آخری تاریخ میں مزید توسیع کردی ہے۔
پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے (کویڈ-19) کے تناظر میں موبائل نیٹ ورکس پرموجود تمام جی ایس ایم اے منظور شدہ آئی ایم ای آئی جو ابھی تک پی ٹی اے کے ساتھ رجسٹرڈ نہیں ہیں، ایسے آئی ایم ای آئی کی رجسٹریشن کےلیے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے مزید 3 جولائی تک توسیع کر دی گئی ہے۔ یہ توسیع موجودہ صورت حال میں عوام کو آسانی اور سماجی فاصلے کو یقینی بنانے کےلئے کی گئی ہے۔ غیر منظور شدہ موبائل ڈیوا ئسز کی بلاکنگ اب 4 جولائی 2020 سے کی جائے گی اور ایس ایم ایس کے ذریعہ اس کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔
قواعد کے مطابق ایسی تمام موبائل ڈیوائسز جن کو لوکل سم کے ذریعے کسی بھی مقامی موبائل فون نیٹ ورک سے منسلک کیا جاتا ہے انہیں پہلی بارمقامی نیٹ ورک استعمال کرنے کے 60 یوم کے اندر رجسٹر کروانا ضروری ہے لیکن غیر معمولی حالات کے پیش نظر، ایسی غیر تصدیق شدہ موبائل ڈیوائسز کی بلاکنگ جنہیں 18 مارچ سے تین جولائی 2020 کے درمیان بلاک ہونا تھا، اب انہیں 4 جو لائی 2020 سے بلاک کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پی ٹی اے نے ڈیوائس آئیڈینٹی فکیشن رجسٹریشن بلاکنگ سسٹم (ڈی آئی آر بی ایس) متعارف کرایا تھا جس کے تحت موبائل ڈیوائس صارفین اپنا موبائل رجسٹر کرا سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button