کورونا وائرس کی وجہ سے بند شادی ہالز کھل گئے

لاہور سمیت پنجاب بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے بند شادی ہالز ساڑھے پانچ ماہ بعد کھل گئے۔
حکومت پنجاب کے اعلامیے کے مطابق شادی ہال مالکان کورونا کے حفاظتی ایس او پیز پرعمل درآمد کے پابند ہوں گے، شادی ہالز میں گنجائش سے نصف افراد کو شرکت کی اجازت ہوگی۔ شادہ ہالز کھلنے کی اجازت ملنے کے بعد ہال مالکان نے تقریبات کے انعقاد کےلیے بکنگ کے ساتھ ساتھ ہالز کی صفائی ستھرائی اور دیگر انتطامات شروع کر دیے ہیں۔
