کولیسٹرول کاغیرضروری اضافہ بازئوں ، ٹانگوں کیلئے خطرناک

طبی ماہرین کی جانب سے خاموش قاتل قرار دیئے گئے کولیسٹرول کی شاید ہی کو علامت منظر عام پر آتی ہو،اور اس کے جسم میں جمع ہونے کے سبب بازوؤں اور ٹانگوں کی شریانیں سخت ہوسکتی ہیں جو انتہائی خطرناک علامات کا سبب بن سکتی ہے،شریانوں کے اکڑنے کے اس عمل کو پیریفرل آرٹری ڈیزیز (پی اے ڈی) کہا جاتا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں کارڈیو ویسکیولر لیبز آف امیریکا (سی ایل اے) کے حوالے سے بتایاگیا کہ پی اے ڈی کی پہلی نشانی کولہے، ران یا پنڈلی کے پٹھوں میں تکلیف دہ اینٹھن ہوتی ہے۔ ہلکی پھلکی سرگرمیاں جیسے کہ چلنا یا سیڑھیاں چڑھنا بھی تکلیف دہ اینٹھن کا سبب ہو سکتی ہے۔

رپورٹس کے مطابق سی ایل اے کے ڈاکٹر سنجے واگلے کا کہنا تھا کہ ہمارا جسم انتہائی ذہین ہوتا ہے۔ ہمیں اپنے ٹانگوں کے معاملات دیکھنے چاہیئں اگر چلتے وقت آپ کی ٹانگوں میں درد ہو اور آرام کے وقت یہ ٹھیک ہوجائے تو آپ کو اپنے معالج سے مشورہ کرنے کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر سنجے واگلے کا کہنا تھا کہ اگر آپ کی ٹانگوں کے پٹھے اکڑ جائیں اور بہتر نہ ہو تو یہ ایک خطرناک چیز ہے،پیریفری آرٹری ڈیزیز سے بچنے کا اہم طریقہ کولیسٹرول کی سطحوں اور دیگر امراضِ قلب کی علامات کی جانچ پڑتال کو جاری رکھنا ہے۔

Back to top button