کپتان نے اپنے کفایت شعاری کے دعوؤں کی دھجیاں بکھیر دیں

نواز شریف کی وزارت عظمیٰ کے دوران گھر پر سینکڑوں سیکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی پر تنقید کرنے والےعمران خان کی بنی گالہ رہائش گاہ پر پانچ سو کے قریب سکیورٹی اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔
وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی بنی گالہ رہائش گاہ پر 215 ایف سی ، پولیس اور سپیشل برانچ کے اہلکار تعینات ہیں جبکہ سیکیورٹی ڈویژن کے 129 اور رہائش گاہ کے بیرونی حصار پر 70 پولیس اہلکاروں کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔
عمران خان کی رہائش گاہ پر سینکڑوں کی تعداد میں سیکیورٹی اہلکاروں کی تعیانتی کی تفصیلات سامنے آنے کے بعدشدید عوامی رد عمل سامنے آیا ہے لوگوں کا کہنا ہے کہ ماضی میں اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بنانے والے وزیراعظم عمران خان نے اپنی رہائش گاہ پر سینکڑوں کی تعداد میں سیکیورٹی اہلکار تعینات کر کے اپنی ہی نام نہاد کفایت شعاری مہم کی خلاف ورزی کی ہے، اگر وزیراعظم عمران خان اپنی سیکیورٹی پر اتنی بڑی تعداد میں سکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کریں گے تو اس کے بعد ان کی کابینہ کے اراکین اور دیگر رہنماؤں پر اس کا کیا اثر پڑے گا۔
جبکہ دوسری طرف تحریک انصاف کے کھلاڑیوں کا کہنا ہے وزیراعظم عمران خان اس ملک کی اہم شخصیت ہیں اور ان کی سکیورٹی اہم ہے لہٰذا ان پر اس طرح کی تنقید کرنا جائز نہیں ہے۔
