کپتان کی دوبارہ ابوظہبی کے ولی عہد کے لیے ڈرائیوری

ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی فوج کے نائب سپریم کمانڈر محمد بن زید النہان ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔
ابوظہبی کے ولی عہد محمد بن زید النہان کا وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نور خان ایئر بیس پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر انہیں گلدستہ پیش کیا گیا، جس کے بعد وزیراعظم عمران خان، ابوظہبی کے ولی عہد کےلیے گاڑی خود چلاتے ہوئے ایئرپورٹ سے روانہ ہوئے۔
واضح رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں کہ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کا دورہ کرنے والے کسی مہمان کےلیے خود گاڑی چلائی، اس سے قبل بھی وہ متعدد مرتبہ ایسا کرچکے ہیں۔
واضح رہے کہ ابوظبی کے ولی عہد کے اس دورے میں ان کی وزیراعظم اعظم عمران خان سے ون آن ون ملاقات بھی ہوگی۔
اس ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور کے علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
علاوہ ازیں اس بات کا بھی امکان ہے کہ اپنے ایک روزہ دورے میں ولی عہد شیخ محمد بن زاید النیہان پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کریں گے۔
