کھیل سے مطمئن نہیں،ابھی اور بھی منازل طے کرنی ہیں

پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ میں جہاں کھڑا ہوں اس سے مطمئن نہیں ہوں ابھی اور بھی منازل طے کرنی ہیں۔

بابر اعظم نے بنگلا دیش میں کرکٹ ویب سائٹ کو انٹرویو میں کہا کہ بنگلا دیش پریمیئر لیگ کھیلنے سے ان کنڈیشنز میں اسپنرز کھیلنے کا تجربہ مل رہا ہے۔بی پی ایل میں کوالٹی اسپنرز ہیں، وکٹیں آسان نہیں ہیں، ہر جگہ کی کنڈیشنز کا علم ہوتا ہے اور ان کنڈیشنز کے مطابق کھیلنے کی کوشش کرتا ہوں۔

سابق کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ میں نیوزی لینڈ سے یہاں پہنچا، دونوں ملکوں کی کنڈیشنز میں فرق ہے، پارٹنر شپ کے لیے وکٹ پر ٹھہر کر کھیلنے کی کوشش کرتا ہوں۔

Back to top button