کیا آٹے کے بحران کے پیچھے میاں اسلم اقبال کا ہاتھ ہے؟

ملک بھر میں آٹے کے شدید بحران میں تحریک انصاف حکومت کے اہم وزیر کے ملوث ہونے کا انکشاف سامنے آ رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما میاں اسلم اقبال آٹے کے بحران میں کہیں نہ کہیں شامل ضرور ہیں، میاں اسلم اقبال نے وزیر اعظم سے کہہ کر میدہ اورپندرہ کلو والے سپیشل آٹے کے تھیلے کو رکوا دیا، تین ماہ سے میاں اسلم کی اس پر نظر تھی، جب بعد ازاں آٹے کا بحران سامنے آیا تو وہ خاموش ہو گئے۔
ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹریو دیتے ہوئے چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا احمد کا کہنا ہے کہ پنجاب کے سابق وزیراطلاعات میاں اسلم اقبال نے وزیر اعظم سے کہہ کر میدہ اورپندرہ کلو والے سپیشل آٹے کے تھیلے کو رکوا دیا، انھوں نے کہا کہ تین ماہ سے میاں اسلم کی اس پر نظر تھی، جب بعد ازاں آٹے کا بحران سامنے آیا تو وہ خاموش ہو گئے، بظاہر ایسا لگتا ہے کہ دال میں کچھ کالا ہے۔انکا مزید کہنا ہے کہ اس سارے بحران میں میاں اسلم اقبال کا ہاتھ کہیں نہ کہیں موجود ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے آٹے بحران پر نئی منطق پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ آٹے بحران کی وجہ سردیوں میں لوگ زیادہ روٹیاں کھاتے ہیں، آٹا مہنگا ہے، لیکن لوگ نومبر اوردسمبرزیادہ روٹیاں کھاتے ہیں، مہنگائی ختم کرنے کیلئے3 سال کا وقت دیا جائے، ڈیڑھ برس گزر بھی گیا ہے۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ آئی ایم ایف حکومت کی ایک مجبوری ہے، ملک میں گیس آتی نہیں،آٹا مہنگا ہے اور ساتھ میں آٹے کا بحران بھی ہے۔شیخ رشید نے کہا تھا کہ آنے والے فروری، مارچ کے مہینے مہنگائی، بجلی، گیس کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے مشکل اور اونچ نیچ کے مہینے ہوں گے لیکن حکومت عوام کو ان مسائل سے نجات دلائے گی۔ انہوں نے کہا تھا کہ ملک میں اس وقت کئی افواہیں چل رہی ہیں لیکن کچھ نہیں ہونے جارہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button