کیا فلم ’’فکرے 3‘‘، ’’جوان‘‘ ایک ہی دن ریلیز ہونے والی ہیں؟

بالی ووڈ کنگ کی نئی فلم ’’جوان‘‘ کی ریلیز کی نئی تاریخ سامنے آنے کے بعد فلم ’’فقرے تھری‘‘ کی ریلیز کو ملتوی کرتے ہوئے تاریخ کو آگے بڑھا دیا گیا ہے۔
شاہ رخ خان کی فلم ‘جوان’ سب سے پہلے دو جون 2023 کو ریلیز کے لیے شیڈول تھی بعدازاں ‘ریڈ چلیز پروڈکشنز’ کی جانب سے اتوار کو اعلان کیا گیا کہ یہ فلم اب سات ستمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
اس اعلان کے ساتھ ہی مشہور بالی وڈ فلم ‘فکرے’ کے سیکوئل اور ‘جوان’ کی ریلیز کے درمیان کلیش ہو گیا کیونکہ ‘فکرے 3’ بھی سات ستمبر 2023 کو ریلیز کے لیے شیڈول تھی۔
بھارتی شوبز ویب سائٹ ‘بالی وڈ ہنگامہ کے مطابق اب اس کلیش سے بچنے کے لیے ایکسل انٹرٹینمنٹ کمپنی کی جانب سے ‘فکرے 3′ کو 24 نومبر 2023 کو ریلیز کیا جائے گا۔
’’فکرے 3’ کی ہدایات مرگدیپ سنگھ لامبا نے دی ہیں جب کہ اس کی کاسٹ پچھلی دو فلموں والی ہی ہے جس میں رچا چڈھا، پلکت سمراٹ، علی فضل اور پنکج تریپاٹھی شامل ہیں۔
اس کے علاوہ نومبر میں ہی سلمان خان کی فلم ‘ٹائیگر 3’ ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ سلمان خان کی یہ فلم 10 نومبر کو دیوالی کے موقع پر ریلیز کی جائے گی، اس طرح بالی ووڈ کی معروف کاسٹ کی فلموں کی قریب قریب ریلیز کے موقع پر ان کی تاریخوں میں واضح وقفے پر زور دیا جا رہا ہے۔
کیونکہ ایک ہی وقت میں یا کم وقفے سے فلموں کی ریلیز کی وجہ سے ان کی آمدنی اور شائقین کی تعداد میں کافی فرق پڑتا ہے جس کی وجہ سے بالی ووڈ ہدایتکاروں کی کوشش ہے کہ فلموں کی ریلیز میں نمایاں وقفہ رکھا جائے تاکہ ہر فلم کو بزنس کرنے کا بھرپور موقع مل سکے۔

Back to top button