کیسوں کی براہ راست سماعت سے وسائل کی بچت ہورہی ہے

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کاکہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال،کیسوں کی براہ راست  سماعت سے وسائل کی بچت ہورہی ہے۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی مضبوط بورڈ کے تحت کام کررہی ہے ۔بورڈ میں اہم شخصیات شامل ہیں۔چیف جسٹس بنا تو پتلا چلا فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کا چیئرمین بھی ہوں۔جسٹس منصورعلی شاہ نے تعیناتی کے بعد اکیڈمی میں تبدیلیاں کیں۔ماتحت عدلیہ کے افسران ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کریں۔

 چیف جسٹس کاکہنا تھا کہ ملک بھرمیں 3200ججزفرائض سرانجام دے رہے ہیں۔خوشی ہے کہ عدلیہ میں ٹیکنالوجی استعمال ہورہی ہے۔براہ راست کارروائی نشرہونے سے ججز ودیگرکوسیکھنے کا موقع ملتا ہے۔عدلیہ کے ساتھ اختلاف رائے ہر شہری کا حق ہے۔

چیف جسٹس قاضیٰ فائز عیسیٰ کاکہنا تھا کہ براہ راست نشریات کے حوالے سے شفافیت یقینی بنائی گئی۔قانون کے طالبعلم کیسز کی براہ راست نشریات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ماحولیات کا تحفظ وقت کی ضرورت ہے ۔کیسزمیں ٹیکنالوجی کے استعمال سے وسائل کی بچت ہورہی ہے۔جج صاحبان بلند اخلاق کا مظاہرہ کریں۔جج صاحبان فریقین کو مساری وقت دیں۔ہائی کورٹس ماتحت عدلیہ کی نگرانی ہیں۔انصاف ہوتا ہوانظرآناچاہیے۔

Back to top button