گاجرکاحلوہ صحت کیلئےکتنامفیدہے؟

موسم سرما میں بیشتر افراد گاجر کا حلوہ کھانا پسند کرتے ہیں۔اکثر دعوتیں اس کے بغیر نامکمل سمجھ جاتی ہیں۔موسم سرما کی اس سوغات کی تیاری کے لیے گاجروں کے ساتھ ساتھ چینی، دودھ، کھویا اور خشک میوہ جات کا استعمال ہوتا ہے۔

مگر کیا اسے کھانے سے صحت کو کوئی فائدہ ہوتا ہے؟اس کا جواب سادہ نہیں بلکہ اس کا انحصار اس بات پر ہوتا ہے کہ آپ گاجر کا حلوہ کتنا کھاتے ہیں۔

چینی اور چکنائی کے باعث گاجر کا حلوہ روزانہ کھانے کی عادت تو نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے۔مگر ہفتے میں ایک یا 2 بار معتدل مقدار میں اسے کھانے سے صحت کو فائدہ ہوتا ہے۔

Back to top button