گلوکار عاصم اظہر کو باڈی شیمنگ کا سامنا کیوں کرنا پڑ گیا؟

نامور گلوکار عاصم اظہر کو اپنے کنسرٹ کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا، گلوکار کی موٹاپے میں تصویر پر مداحوں نے باڈی شیمنگ کی مہم چلا دی۔
عاصم اظہر اس وقت امریکا میں موجود ہیں جہاں انہوں نے اپنے میوزیکل کانسرٹ میں اپنی آواز کا جادو جگایا، گلوکار نے مداحوں کا آگاہ کرتے ہوئے انسٹاکیپشن میں لکھا کہ ’ہیوسٹن اور ڈیلاس میں میرا شاندار وقت گزارا، اگلا کانسرٹ سیٹل میں ہوگا اور اس کے بعد اپنے گھر واپسی ہوگی۔
انسٹاگرام پر شئیر کی گئی تصاویر میں عاصم اظہر نے نیلے رنگ کی جینز اور سفید رنگ کی ٹی شرٹ کے ساتھ بڑے سائز کی سیاہ جیکٹ پہن رکھی تھی، تصاویر کے کیپشن میں مداحوں نے گلوکار کے وزن میں اضافے سے متعلق سوالات اور تبصروں کی بوچھاڑ کر دی۔
کئی صارفین نے 26 سالہ عاصم اظہر کو گلوکار عدنان سمیع خان سے موازنہ کرنا شروع کیا تو کسی نے گلوکار کی منگیتر میرب کو بھی ٹیگ کیا، ایک صارف نے لکھا ’بھائی تھوڑا وزن کم کرو، ورنہ آپ کی بیوی آپ کے سامنے بہت چھوٹی نظر آئے گی۔ کسی نے لکھا عاصم اب عدنان سمیع کا ریکارڈ توڑنے کی کوشش کر رہے ہیں، ایک صارف گلوکار کو ’جم جانے‘ کا بھی مشورہ دیا۔
مداحوں کی جانب سے باڈی شیمنگ پر سیکڑوں سوالات اور تبصرے کرنے کے بعد عاصم اظہر نے انسٹا سٹوری پر اپنی مزید تصاویر شئیر کیں جن میں وہ کچھ حد تک تنگ ٹی شرٹ اور جینز میں نظر آ رہے ہیں، گلوکار بظاہر یہ بتانا چاہ رہے ہیں کہ ان کے وزن میں اضافہ نہیں ہوا بلکہ انہوں نے کانسرٹ میں کھلی جینز (baggy jeans) اور ٹی شرٹ پہن رکھی تھی۔گلوکار نے ایک انسٹا سٹوری میں لکھا کہ ’کیا میں کھلے (بیگی) کپڑے پہننا چھوڑ دوں؟
واضح رہے کہ ملک میں جاری سیاسی کشیدگی کے باعث پاکستان میوزک انڈسٹری سے وابستہ گلوکار عاصم اظہر اور عبدالحنان نے اپنے گانوں کی ریلیز ملتوی کر دی تھی۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر گلوکار عاصم اظہر نے سٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں جانتا ہوں کہ آپ سب میرے نئے گانے کی ریلیز کا انتظار کر رہے ہیں لیکن جو کچھ میرے ملک (پاکستان) میں ہو رہا ہے، جب تک حالات معمول پر نہیں آ جاتے، میں نہیں سمجھتا کہ اس وقت گانے کی ریلیز یا اس کی تشہیر کرنا درست ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ بطور فنکار ,ہمیں صرف محبت اور برداشت کو فروغ دینا چاہتے ہیں اور پاکستان سمیت ہر ایک کے لئے دعا کریں، میں وعدہ کرتا ہوں کہ آپ کا انتظار رائیگاں نہیں جائے گا۔

Back to top button