گمراہ کن ٹوئٹ کو لائیک کرنے پر اب وارننگ دینے کا اعلان

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے اعلان کیا ہے کہ اگر اب کوئی صارف ایسی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرنے کی کوشش کرے گاجس پر مس لیڈنگ لیبل لگا ہوا تو وارننگ دی جائے گی۔
درحقیقت اب ایسی ٹوئٹ کو محض لائیک کرنے پر بھی آپ کو وارننگ ملے گی۔ کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ریڈ انفو پروموٹ کرنے سے گمراہ کن ٹوئٹس کو بطور حوالہ استعمال کرنے کی شرح میں 29 فیصد کم آئے گی۔
Giving context on why a labeled Tweet is misleading under our election, COVID-19, and synthetic and manipulated media rules is vital.
These prompts helped decrease Quote Tweets of misleading information by 29% so we're expanding them to show when you tap to like a labeled Tweet. pic.twitter.com/WTK164nMfZ
— Support (@Support) November 23, 2020
بیان میں کہا گیا کہ ہم نے وارننگز فیچر کو توسیع دی ہے تاکہ آپ کو کسی لیبل ٹوئٹ پر کلک کرنے پر آپ کو اس کا علم ہوسکے۔ بیان کے مطابق صارف کو بتایا جائے گا کہ کسی ٹوئٹ پر لیبل کس وجہ سے دیا گیا ہے۔ جب کوئی صارف اس طرح کے ٹوئٹ کو لائیک کرنے کی کوشش کرے گا تو ایک میسج پوپ اپ ونڈو میں نظر آئے گا جس پر لکھا ہوگا ‘ٹوئٹر کو مستند معلومات کا مقام بنانے میں مدد دے’۔ اس کے بعد ایک بٹن نظر آئے گا جس پر کلک کرنے پر اس موضوع کے بارے میں معلومات حاصل کی جاسکے گی، جس کے بعد وہ ٹوئٹ کو لائیک کرنے کا فیصلہ کرسکے گا۔ رواں برس کے دوران ٹوئٹر کی جانب سے ٹوئٹس پر لیبل لگانے کی شرح میں اضافہ ہوا ہے جس کی وہ کرونا وائرس کی وبا اور امریکی انتخابات کے دوران گمراہ کن اطلاعات کو پھیلنے سے روکنا ہے۔
