گوگل سرچ انجن پرعمران کے نام کے ساتھ "گھڑی چور” لگ گیا


سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے تحفے میں ملنے والی گھڑی کی فروخت بارے تازہ انکشافات کے بعد عمران خان سوشل میڈیا پر سخت تنقید کی زد میں ہیں اور یہ سوال کیا جا رہا ہے کہ کیا پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کے دعویدار صادق اور امین کپتان کو خانہ کعبہ کی شبیہ والی گھڑی چند کروڑ روپوں کی خاطر بیچنا زیب دیتا تھا؟ دلچسپ بات یہ ہے کہ اگر گوگل سرچ انجن پر جا کر "گھڑی چور” ٹائپ کیا جائے تو عمران کی تصاویر ہی سامنے آ رہی ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کے ریمارکس میں عمران کے لیے غم و غصہ اور نفرت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ٹوئٹر صارفین کا کہنا ہے کہ اپنے سیاسی مخالفین کو چور اور ڈاکو قرار دینے والے عمران خان اب خود مستند گھڑی چور ثابت ہو چکے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ایک صارف نے لکھا کہ اگر عمران نے تحفے میں ملی خانہ کعبہ کی شبیہ والی گھڑی نہ بیچی ہوتی تو انہیں آج ذلت اور رسوائی کی یہ گھڑی نہ دیکھنا پڑتی۔

ایک صارف نے ٹوئٹر پر لکھا کہ مدینے کی پاک سرزمین پر ننگے پاؤں چلنے کا ڈرامہ کرنے والے نوسر باز نے خانہ کعبہ کی تصویر والی گھڑی بیچ ڈالی۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ عوام کو ریاست مدینہ کے خواب دکھانے واکھ فراڈیے کپتان نے خود خانہ کعبہ کی تصویر سے مزین گھڑی بیس لاکھ ڈالرز میں بیچ دی۔ ایسا کر کے موصوف نے بہروپیے کی آخری نشانی بھی پوری کر دی ہے۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ خان کہتا تھا میں آلو اور پیاز کے ریٹ معلوم کرنے کے لیے وزیراعظم نہیں بنا۔ لیکن صادق اور امین نے گھڑیوں کے ریٹ خوب معلوم کر رکھے تھے۔ ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ عمران نے گھڑی نہیں بلکہ پاکستان قوم کی عزت کا سودا کیا۔

دوسری جانب بی بی سی، سی این این، فنانشل ٹائمز، وال اسٹریٹ جرنل اور واشنگٹن پوسٹ میں شائع ہونے والی عمران کی گھڑی فروشی کی کہانیاں قوم کی جگ ہنسائی اور ریاست کی رسوائی بن چکی ہیں،اس ایشو پر گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا ہے کہ گھڑی سکینڈل نے ثاقب ناسور سے صداقت اور امانت کی سند حاصل کرنے والے کپتان کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک کے وزیر اعظم تھے، ان کے گھر میں فاقے نہیں پڑ رہے تھے جو خانہ کعبہ والی گھڑی بیچنا پڑ گئی۔ حضرت عمر کی مثالیں دینے والے یہ حرکت کریں گے تو انکا گریبان تو پکڑا جائے گا۔ کیپٹن صفدر نے کہا کہ دوسروں کو چور اور ڈاکو کہنے والا خود پاکستان کا سب سے بڑا ڈاکو بن کر سامنے آیا ہے جس کا احتساب ضروری ہو چکا ہے۔

Back to top button