گوگل نے ڈرائیونگ موڈ فیچر متعارف کروا دیا

گوگل اسٹریٹ ویو گوگل کا ایک بہت مفید فیچر ہے جو لوگوں کو راستوں کی تلاش میں مدد فراہم کرتا ہے۔ مگر اب پہلی بار گوگل کی جانب سے عام صارفین کو اسٹریٹ ویو ڈیٹا بغیر 360 ڈگری کیمرے کے اپ لوڈ کرسکیں گے۔
اسٹریٹ ویو میں ایک نیا فیچر ڈرائیونگ موڈ متعارف کرایا جارہا ہے جو اس وقت صارفین کی محدود تعداد کو دستیاب ہے۔ اس فیچر کو ان ایبل کرنے پر صارفین اپنے فون سے ہی تصاویر کھینچ اپ لوڈ کرسکیں گے اور انہیں کسی خصوصی کیمرے کی ضرورت نہیں ہوگی، جبکہ چہرے اور لائسنس پلیٹس خودکار طور پر دھندلے ہوجائیں گے۔ ڈرائیونگ موڈ سے اسٹریٹ ویو کو مزید بہتر بنانے میں مدد مل سکے گی خصوصاً دیہی علاقوں میں، جہاں کا زیادہ ڈیٹا گوگل کو دستیاب نہیں۔ یہ واضح نہیں کہ گوگل کی جانب سے صارفین کے فون سے اپ لوڈ کیے جانے والے ڈیٹا کے معیار کو کیسے کنٹرول کیا جائے گا۔ گوگل میپس کے برعکس اب تک گوگل اسٹریٹ ویو (جو گوگل میپ کا حصہ ہونے کے ساتھ ایک خودمختار ایپ کے طور پر بھی کام کرتی ہے) میں عام صارفین اپنا ڈیٹا اپ لوڈ نہیں کرسکتے تھے۔ ایسا کرنے کے لیے ایک 360 ڈگری کیمرے کی ضرورت ہوتی ہے۔ گزشتہ سال دسمبر میں گوگل نے ایک بلاگ میں بتایا تھا کہ گوگل ارتھ اب دنیا کے 98 فیصد سے زائد حصے کو کور کررہا ہے اور اب تک ایک کروڑ میل طویل اسٹریٹ ویو امیجری جمع کرچکا ہے۔ ایک کروڑ میل کے حوالے سے بات کی جائے تو گوگل کا کہنا تھا کہ یہ فاصلہ اتنا ہے کہ جتنا کوئی دنیا کے گرد 400 سے زائد بار چکر لگالے اور گوگل ارتھ میں صارفین کو 36 ملین اسکوائر میل سے زائد سیٹلائیٹ امیجری میں براﺅز کی سہولت دستیاب ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button