گھی کی قیمت میں بڑی کمی،100روپے فی کلو سستاہوگیا

رمضان المبارک شروع ہوتے ہی حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان پیکج کے حجم میں 5 ارب روپے اضافہ کردیا جس سے گھی کی قیمت میں 100روپے فی کلو کمی ہوگئی۔
تفصیلا ت کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان پیکج کے حجم میں 5 ارب روپے اضافے کی منظوری دی تھی جس کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان پیکج کا حجم ساڑھے 7 ارب سے بڑھاکر ساڑھے 12 ارب روپے کیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پرگھی 30 روپے فی کلو سستا کردیا گیا ہے، گھی کی فی کلو قیمت 365 سےکم کرکے 335 روپے مقرر کی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ گھی کی فی کلو قیمت پرسبسڈی 70 روپے سے بڑھاکر 100روپےکردی گئی ہے۔
