گیلے تیتر کے ساتھ واردات کس ہیکر نے ڈالی؟

اپنی حرکتوں کی وجہ سے گیلے تیتر کی عرفیت حاصل کرنے والے عمرانڈو اینکر پرسن عمران ریاض خان کا یو ٹیوب چینل ہیک کر لیا گیا ہے اور اسکی تمام ویڈیوز ڈیلیٹ کر دی گئی ہیں۔ عمران ریاض کے یوٹیوب اکاؤنٹ پر 34 لاکھ سے زائد سبسکرائبرز موجود ہیں۔ اکاؤنٹ کو ہیک کر کے اسکی تمام ویڈیوز ڈیلیٹ کرنے کے بعد اس کا نام بھی تبدیل کر کے ایک بٹ کوائن کے نام پر ایتھیریم 2۔0 رکھ دیا گیا ہے۔ تاہم، عمران ریاض نے ایک اور ٹوئیٹ کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ اسکا اکاؤنٹ مکمل طور پر ریکور ہو جائے گا۔ عمرانڈو اینکر پرسن آج کل بول ٹی وی سے وابستہ ہے۔ اپنا یوٹیوب چینل ہیک ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے یوتھیے یوٹیوبر نے لکھا کہ اگر اتنی محنت ملک کی بہتری کے لیے کی جائے تو کتنا اچھا ہو۔ کئی ہفتے لگا کر ایک چینل ہیک کیا گیا اور وہ بھی اگلے چند گھنٹوں میں انشاءاللہ مکمل طور پر ریکور ہو جائے گا۔”
یاد رہے کہ عمران ریاض ماضی میں دعویٰ کر چکا ہے کہ وہ اپنے یوٹیوب چینل سے لاکھوں روپے ماہانہ کماتا ہے اور اگر چاہے تو کروڑ، دو کروڑ روپے کا گھر ہر دو ماہ بعد بنا سکتا ہے۔ عمران کا یہ بیان تب سامنے آیا تھا جب ایک صحافی نے اس سے سوال کیا تھا کہ اس کے پاس اتنے پیسے کیسے آئے کہ انہوں نے لاہور میں اپنا 4 کنال کا گھر بنا لیا۔ خیال رہے کہ عمران خان کے دور حکومت میں خفیہ ایجنسیوں کے مستند ٹاؤٹ کا کردار ادا کرنے والے عمران ریاض خان کی عرفیت گیلا تیتر تب پڑی جب وہ 2020 میں سینکڑوں تیتروں کا غیرقانونی شکار کرتے ہوئے پکڑا گیا۔ تب اس کی جیپ کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی جس پر سینکڑوں تیتر مارنے کے بعد سجائے گئے تھے۔ تاہم عمران خان کی طرح ٹکا کر جھوٹ بولنے والے یوتھیے اینکر پرسن نے قانونی کارروائی سے بچنے کے لئے ایک ویڈیو جاری کی جس میں یہ موقف اپنایا کہ وہ تو صرف 14 تیتر شکار کرنے کے بعد اپنے گھر روانہ ہو گیا تھا لیکن اس کے جانے کے بعد اس کے ساتھیوں نے اسکی جیپ پر فریج میں رکھے سینکڑوں تیتر نکال کر پہلے شو بازی کیلئے سجائے اور پھر ان کی تصویر بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال دی۔
تاہم حقیقت یہ ہے کہ گیلا تیتر موقع واردات پر خود بھی اپنی جیپ میں بندوق سمیت بیٹھا ہوا نظر آتا تھا۔ موصوف یہ وضاحت دینے میں بھی ناکام رہے کہ پنجاب کے دور دراز علاقے میں شکار کے دوران فرج کہاں سے آ گیا۔ عمران نے اپنے جھوٹ کا دفاع کرتے ہوئے دعوی ٰکیا کہ اگر کوئی شخص جیپ پر رکھے ہوئے تیتروں کا معائنہ کرے تو اسے محسوس ہو گا کہ تمام تیتر گیلے تھے چونکہ انہیں فریج سے نکالا گیا تھا۔ عمرانڈو یوٹیوبر کے اس بھونڈے موقف کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اس کی عرفیت گیلا تیتر ڈال دی لہذا اب پاکستان کا بچہ بچہ جانتا ہے کہ گیلا تیتر کون ہے۔
