ہرہفتے بیٹوں سےبات کروائی جائے،عمران خان کاعدالت سے رجوع

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ہر ہفتے بیٹوں سے بیرون ملک بات کیلئے ایک بارپھرعدالت سے رجوع کرلیا۔
عمران خان نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں شیرازاحمد رانجھا ایڈووکیٹ کی وساطت سےدرخواست دائر کی ۔درخواست میں موقف اختیارکیاگیا ہے کہ عدالتی حکم پر 21اکتوبر کوعمران خان کی بیٹوں سے واٹس ایپ پر بات کرائی گئی تھی۔
نئی درخواست میں عمران خان کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ہر ہفتہ کے روز چیئرمین پی ٹی آئی کی واٹس ایپ پر بیٹوں سے بات کرانے کا حکم دے۔ حقیقی بیٹوں سلمان اور قاسم سے بات کرنا حق ہے۔
واضح رہے کہ عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کی عدم دستیابی کے باعث نئی درخواست پرتاحال کوئی کارروائی نہیں ہوسکی۔
