ہمایوں سعید شوبز کی لڑکیوں کا اتنا درد کیوں رکھتے ہیں؟

اداکارہ حبا علی نے انکشاف کیا ہے کہ ہمایوں سعید حساس طبیعت کے مالک ہیں، جوکہ شوبز کی لڑکیوں کا بڑا درد رکھتے ہیں، سب کا خیال رکھتے ہیں، ڈرامہ ’’مائی ری‘‘ میں راحیلہ کا منفی کردار ادا کرنیوالی حبا نے ’’دی نائٹ شو‘‘ میں شرکت کے موقع پر شوبز سمیت دیگر معاملات پر کھل کر باتیں کیں۔اداکارہ کے مطابق کم عمری میں اداکاری کا آغاز کیا، انہیں مرکزی کرداروں کی پیش کش 2009 میں ہوئی لیکن اس سے قبل ہی انہوں نے کام شروع کردیا تھا، بعض لوگ ان سے ملتے ہیں تو کہتے ہیں وہ انہیں بچپن سے ٹی وی پر دیکھتے آ رہے ہیں لیکن ایسے لوگ نہیں سمجھتے کہ جب وہ کالج میں تھے، تب وہ کام کر رہی تھیں۔حبا علی خان کے مطابق انہوں نے چار سال بعد ٹی وی سکرین پر واپسی کی ہے اور ’مائی ری‘ کی شاندار کامیابی کے بعد انہیں مزید ڈراموں کی پیش کش ہوئی اور جلد ہی وہ دیگر کرداروں میں بھی دکھائی دیں گی، انہوں نے کہا کہ ماضی کے مقابلے میں شوبز انڈسٹری اب بہتر ہوچکی، اب تعلیم یافتہ ہدایت کار، پروڈیوسر اور اداکار آچکے ہیں، ماضی میں ایسا نہیں ہوتا تھا۔

اداکارہ کے مطابق ماضی کے زیادہ تر ہدایت کار تعلیم یافتہ نہیں تھے، وہ اپنی بات پر اڑ جاتے تھے، ضد کرتے تھے کہ جو انہوں نے کہا، وہی ہونا ہے لیکن اب ایسا نہیں ہوتا، اب نہ صرف ہدایت کار اور پروڈکشن ہاؤسز بدل چکے ہیں بلکہ اداکاروں میں بھی تمیز آ گئی ہے، انہیں بھی یہ ڈر لگا رہتا ہے کہ اگر وہ زیادہ نخرے کریں گے تو ان کی جگہ کسی اور کاسٹ کر لیا جائے گا۔اداکارہ کے مطابق اداکاروں کو یہ تک ڈر لگا رہتا ہے کہ اگر انہوں نے نخرے دکھائے تو ان کی جگہ ٹک ٹاک سے ہی کسی کو کاسٹ کر لیا جائے گا، اداکارہ نے شادی کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کم عمری میں ایک کزن ان پر فدا تھے، وہ ان سے شادی کرنے کے چکر میں تھے لیکن انہوں نے والدہ کو صاف منع کردیا تھا۔وہ کزن بہانے بنا کر ان کے گھر آتے رہتے، یہاں تک کہ انہیں ٹیوشن بھی پڑھاتے اور پڑھانے کے دوران کاغذ پر پین سے کچھ اور باتیں لکھتے۔حبا علی نے بتایا چونکہ وہ ان کے کزن تھے، وہ انہیں بھائی بولتی اور سمجھتی تھیں، اس لیے ان کے دل میں ان کے لیے وہ والے جذبات نہیں تھے، کزن اب شادی کر چکے ہیں اور ان کے بچے بھی ہو چکے ہیں، جب ان سے پوچھا گیا کہ شوبز انڈسٹری کا وہ کون سا مرد ہے جس کے دل میں لڑکیوں کے لیے بہت درد ہے تو انہوں نے ہمایوں سعید کا نام لیا اور بتایا کہ ہمایوں سعید سب کا خیال رکھتے ہیں، ان کے دل میں بہت درد ہے، وہ لڑکیوں کا احساس کرتے ہیں۔

Back to top button