ہیما مالینی کے گالوں کے بعد کترینہ کیف کے گال زیر بحث
اس وقت بھارتی میڈیا میں معروف اداکارہ کترینہ کیف دو وجوہات کی بنا پر زیر بحث ہیں، پہلی وجہ تو انکی بھارتی اداکار وکی کوشل سے شادی کی افواہیں ہیں جبکہ دوسری وجہ ان کے گال ہیں ہیں جن کا تذکرہ اس وقت بھارت میں ہر خاص و عام کی زبان پر ہے۔ ہوا کچھ یوں کہ ایک رنگیلا طبعیت بھارتی وزیر نے الیکشن میں کامیابی کے بعد پہلے ہی خطاب میں لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے علاقے میں سڑکوں کی تعمیر کا اعلان کرتے ہوئے یہ بیان داغ ڈالا کہ اب انکی زیر نگرانی کترینہ کیف کے گالوں کی طرح نرم و ملائم سڑکیں بنائی جائیں گی۔
لیکن بھارتی سوشل میڈیا پر صارفین کی ایک بڑی تعداد نے وزیر کے بیان پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا اور اسکی مذمت کی، یاد رہے کہ راجستھان کے وزیر راجندر سنگھ گودھا نے ضلع جھنجھوڑ میں جلسے سے خطاب کرنے کے دوران کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ ان کے حلقے کی سڑکیں کترینہ کیف کے ’گال‘ کی طرح بننی چاہئیں۔ راجندر سنگھ حال ہی میں وزیر بنے ہیں۔ انھوں نے اپنی وزارت کا قلمدان سنبھالنے کے بعد پہلے جلسے سے خطاب کیا تو لوگوں نے علاقے کی سڑکوں کی دوبارہ تعمیر کروانے کا مطالبہ کیا جس پر جواب دیتے ہوئے ریاستی وزیر نے کہا کہ وہ تعمیراتی کام کرنے والے عہدیداروں کو ہدایات دیں گے کہ سڑکوں کو کترینہ کیف کے ’گال‘ کی طرح تعمیر کیا جائے۔
بھارتی وزیر کے بیان پر پنڈال میں بیٹھے لوگ ہنس پڑے اور راجندر سنگھ کی یہ ویڈیو وائرل ہوگئی، لیکن بھارت بھر کے لوگوں نے وزیر موصوف کے بیان کو انڈین خواتین کی تضحیک قرار دیتے ہوئے اسے نامناسب قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہندتوا نظریہ درحقیقت آر ایس ایس ، بی جے پی گٹھ جوڑ
لیکن یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ کسی بھارتی سیاستدان نے کسی اداکارہ کے گالوں کے پر تبصرہ کیا ہو۔ راجندر سنگھ سے قبل 2005 میں بھارتی سیاستدان لالو پرساد یادیو نے بھی لوگوں کے مطالبے کے بعد کہا تھا کہ ان کے علاقے کی سڑکیں اداکارہ ہیما مالنی کے ’گالون‘ کی طرح ہموار بنائی جائیں گی۔ اس سے پہلے 2019 میں مدھیا پردیش کے وزیر پی سی شرما نے بھی اپنے حلقے کے لوگوں کے مطالبے پر انہیں بتایا تھا کہ جلد ہی ان کے علاقوں کی سڑکیں ہیما مالنی کے ’گال‘ کی طرح سُندر بنا دی جائیں گی۔ لیکن یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ ان دعوؤں کے باوجود وہاں کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار رہیں اور ہیما مالینی کے گالوں جیسی نہ بن پائیں۔
