یشما گل کو شوبز میں نامناسب رویوں کا سامنا کیوں کرنا پڑا؟

معروف اداکارہ یشما گل نے انکشاف کیا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں انٹری کے وقت ان کو نامناسب رویوں کا سامنا کرنا پڑا تھا، اداکارہ کے مطابق ان کو بہت کم عمری میں ہی جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا گیا تھا، جبکہ ڈرامہ انڈسٹری میں ایسے مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔یشما گل حال ہی میں احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے کیریئر سمیت ذاتی زندگی پر کھل کر بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے کم عمری میں ہی بطور ریڈیو جوکی (آر جے) کام کرنا شروع کر دیا تھا، جہاں انہیں مسائل کا سامنا رہا، جب وہ بطور آر جے کام کر رہی تھیں، تب انہیں نامناسب رویوں کا سامنا کرنا پڑا، انکشاف کیا کہ جس ریڈیو اسٹیشن پر وہ کام کرتی تھیں، وہاں کے میک اپ آرٹسٹ نے انہیں جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا۔اداکارہ کے مطابق ایک دن جیسے ہی وہ میک اپ کروانے کمرے میں گئیں تو میک اپ آرٹسٹ ان کے انتہائی قریب آگئے اور انہوں نے نامناسب انداز میں چھونے لگے، جس پر انہوں نے وہیں رونا شروع کر دیا، وہ اس وقت کم عمر تھیں، اس لیے انہیں چیزوں اور باتوں کا درست انداز میں علم نہیں تھا کہ ان کے ساتھ کیا ہو رہا اور انہیں ایسے مسائل پر کیا کرنا چاہئے، جب ان کے ساتھ ہراسانی کا واقعہ ہوا تو وہیں کام کرنے والی ایک سینئر خاتون نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ (ایچ آر) میں جا کر اس کی شکایت کر دیں۔یشما گل کا کہنا تھا کہ جب وہ ایچ آر میں داڑھی شخص کے پاس گئیں تو انہوں نے شکایت پر نوٹس لینے کے بجائے انہیں دیکھ کر ان کے لباس پر فقرے کسے اور کہا کہ آج کل کے بچوں کو بھی دیکھنا چاہئے کہ وہ کس طرح کا لباس پہن رہے ہیں۔ ایچ آر کے شخص کی باتیں سن کر ایک بار پھر وہ رونے لگیں اور انہیں سمجھ نہیں آیا کہ وہ کیا کریں، اس لیے پھر انہوں نے وہاں سے ملازمت چھوڑ دی اور اپنی آخری تنخواہ تک وہاں سے نہ لی، تین سال قبل ایچ آر کے داڑھی والے شخص نے انہیں فیس بک پر میسیج کرکے اپنی غلطی پر معافی مانگی تھی۔اداکارہ نے مزید انکشاف کیا کہ میں کچھ عرصے کے لیے مذہب سے دور ہوگئی تھی، میں نے بہت سی مشکلات کا سامنا کیا ہے، نوجوانی میں مجھے لگتا تھا کہ اللہ تعالیٰ میری مدد نہیں کر رہے اور اس لیے میں کچھ عرصے کیلئے مذہب سے دور ہو گئی تھی، بعد میں مجھے اس بات کا احساس ہوا کہ میری سوچ غلط تھی، اللہ تعالیٰ آپ کو ہمیشہ بہترین چیزوں سے نوازتے ہیں، میں اس بات پر پختہ یقین رکھتی ہوں کہ آپ کسی کے ساتھ اچھا کریں گے تو آپ کے ساتھ بھی اچھا ہوگا۔

Back to top button