’’یمنیٰ زیدی کا ہونیوالے جیون ساتھی سے متعلق بڑا انکشاف‘‘

معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ایسے انسان کے ساتھ شادی کرنا چاہتی ہیں جس کے ساتھ بقیہ زندگی ہنسی خوشی گزر سکے، مجھے شادی کے لیے بہت رشتے آتے ہیں، بہت سی خواتین مجھے اپنی بہو بنانا چاہتی ہیں۔نئی فلم ’نایاب‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ یمنیٰ زیدی نے شادی کے پروپوزل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شخصیت ہی ایسی ہے کہ لوگ انہیں پسند کرتے ہیں، ندا یاسر کے مارننگ شو میں شرکت کے دوران شادی کے سوال پر کہا کہ ان کی والدہ کے پاس کئی رشتے آتے ہیں لیکن انہوں نے ابھی تک کسی کو ہاں نہیں کہا۔اداکارہ نے کہا کہ ان کی شخصیت ہی ایسی ہے کہ لوگ انہیں پسند کرتے ہیں اور پھر رشتہ بھیج دیتے ہیں، ی رشتہ بھیجنے والے لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اصل میں وہ شادی کے سوال سے دور بھاگتی ہیں، وہ کسی ایسے انسان سے شادی کرنا چاہیں گی جس کے ساتھ باقی کی زندگی ہنسی خوشی گزار سکیں۔یمنیٰ زیدی بیک ٹو بیک ہٹ فلمیں دے رہی ہے اور ان کے تمام سکرپٹ کے انتخاب بہت اچھے ثابت ہوئے ہیں، وہ کئی ایوارڈز جیت چکی ہیں اور دلوں کو جیتنے کا سلسلہ جاری ہے، تیرے بن میں میرب کے کردار نے انہیں بڑی کامیابی دی اور اب وہ اپنی پہلی فلم نیاب کے لیے تیاری کر رہی ہیں جو 26 جنوری 2024 کو ریلیز ہوگی۔یمنیٰ زیدی اب تک سنگل ہیں اور ان کے تمام پرستار شادی کے حوالے سے ان کا پلان جاننے کے لیے بیتاب ہیں، انہوں نے مزید بتایا کہ ان کی خواہش ہے کہ ان کا جیون ساتھی ان کے ساتھ مل کر احسن طور پر ہنسی خوشی زندگی گزارے۔

Back to top button