اداکارہ آمنہ الیاس کے رشتہ دار مسیحی کیوں ہیں؟

معروف ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی والدہ میرے والد سے شادی کرنے کیلئے دائرہ اسلام میں داخل ہوئیں، جبکہ میرے تمام رشتہ دار ماموں، خالائیں، نانی اور ننیال کے لوگ مسیحی مذہب سے تعلق رکھتے ہیں۔آمنہ الیاس حال ہی میں فریحہ الطاف کے پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے ذاتی زندگی سمیت کیریئر پر کھل کر بات کی، انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پوڈکاسٹ کی ویڈیو میں آمنہ الیاس نے اپنے اہل خانہ سے متعلق پہلی بار کھل کر باتیں کیں اور بتایا کہ وہ چار بہنیں تھیں، جس میں سے سب سے بڑی بہن 20 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگئی تھی جب کہ ان کے والد کا اس وقت انتقال ہوگیا تھا جب وہ محض 4 سال کی تھیں۔اداکارہ نے بتایا کہ ان کے والد کا اصل تعلق پنجاب کے شہر ملتان سے تھا، وہ ہربل ادویات کا کاروبار کرتے تھے جب کہ ان کی والدہ نرس تھیں اور دونوں کی ملاقات سندھ کے دارالحکومت کراچی میں ہوئی اور دونوں نے شادی کی، والدہ نے شادی کی خاطر اسلام قبول کیا لیکن شوہر کے انتقال کے بعد شوہر کے خاندان والوں نے ان کی والدہ سے تعلقات ختم کرلیے۔ان کے مطابق ایک ایسی خاتون جو غیر مسلم تھیں اور اس کے تمام رشتے دار غیر مسلم تھے وہ اس خاتون سے مذہب چھوڑنے کی وجہ سے ناراض تھے جب کہ دوسری جانب جن کے لیے مسلمان بنیں ان کے انتقال کے بعد اس کے خاندان کے افراد انہیں قبول کرنے کو تیار نہیں تھے۔آمنہ الیاس کے مطابق ان کی والدہ نے سخت مشکلات اور مصیبتیں دیکھیں، انہوں نے بطور نرس اپنا کیریئر جاری رکھا اور تمام بچوں کی پرورش کرنے سمیت انہیں اعلیٰ تعلیم دلوائی اور تمام مشکلات کا بہادری سے مقابلہ کیا۔

Back to top button