یمن :حوثی باغیوں کا مسجد پر بیلسٹک میزائل حملہ ، 13 جاں بحق

حوثیوں کی مسجد پر بیلسٹک میزائل حملے میں کم از کم 13 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

عرب میڈیا نے بتایا ہے کہ یمن کے صوبے مارب میں حوثی باغیوں کی جانب سے داغا گیا ایک بیلسٹک میزائل رہائشی علاقے کی ایک مسجد پر گرا جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ کئی افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

یمنی حکام کا کہنا ہے کہ بیلسٹک میزائل حملے میں جاں بحق ہونے والے زیادہ تر مسجد کے طلباء تھے جبکہ امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ بہت سے لوگ اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

غور طلب ہے کہ چند روز قبل حوثی باغیوں کے بیلسٹک میزائل حملے میں ایک خاتون اور ایک بچے سمیت 12 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

Back to top button