یوکرین جنگ تیسرے ممالک کی پالیسیوں کا نتیجہ، روس ذمہ دار نہیں

روس کے صدرولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ یوکرین جنگ کا ذمہ دار روس نہیں ہے، یہ تنازع تیسرے ممالک کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔
غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے سینئر روسی فوجی اہلکاروں سے خطاب میں یوکرین جنگ کو دونوں ممالک کے لیے ’ المیہ ‘ قراردیتے ہوئے کہا کہ وہ یوکرین کو اب بھی بردار ملک کے طور پردیکھتے ہیں۔
صدر ولادی میر پیوٹن کا کہنا تھا کہ یوکرین کا تنازع تیسرے ممالک کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ مغربی ممالک نے سابق سویت یونین کی ریاستوں کا ’برین واش‘ کرنے کا عمل یوکرین سے شروع کیا ہے، ہم نے برسوں یوکرین کو قرضوں اورسستی توانائی فراہم کرنے کی پیشکش کی تاہم اس اقدام کا بھی کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔ رواں سال فروری میں روس نے یوکرین کیخلاف فوجی کارروائی شروع کی تھی جس میں اب تک ہزاروں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
