یوکرین کے جبراًالحاق شدہ4 شہروں میں مارشل لانافذ

روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے یوکرین کے جبراًالحاق شدہ چار شہروں میں مارشل لا نافذ کرنے کا اعلان کردیا ۔

علامی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی صدر نے امن عامہ کا بہانہ بناکر اپنے زیر قبضہ یوکرین کے شہروں خیرسون، زاپوریژیا، ڈونیٹسک اور لوہانسک میں مارشل لا کے نفاذ کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق گزشتہ ماہ کی 30 تاریخ کو متنازع ریفرنڈم کے ذریعے ان شہروں کو روس میں ضم کیا گیا تھا۔ ان چاروں شہروں میں روس کے حمایت یافتہ باغی یوکرین سے علیحدگی کے لیے کافی عرصے سے جدوجہد کر رہے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں برس فروری میں روس نے یوکرین پر فوج کشی کی اور ان باغیوں کی مدد سے خیرسون، زاپوریژیا، ڈونیٹسک اور لوہانسک میں قبضہ کرلیا تھا جس کے بعد ہزاروں کی تعداد میں یوکرینی شہری نقل مکانی پر مجبور ہوئے تھے۔

رپورٹس کے مطابق جن کا4 شہروں کا فوجی قبضے کے بعد متنازع ریفرنڈم کے ذریعے روس سے الحاق کیا گیا تھا،ان علاقوں کے الحاق کے باوجود روسی فوج کو یہاں مزاحمت کا سامنا تھا جسے مکمل طور پر کچلنے کے لیے صدر پوٹن نے ان شہروں میں مارشل لا نافذ کیا ہے۔

Back to top button