یو اے ای کے غیرمسلم جوڑے کو پہلا میرج لائسنس جاری
یو اے ای نے ایک غیر مسلم جوڑے کے لیے اپنا پہلا سول میرج لائسنس جاری کر دیا ہے، یو اے ای میں تقریباً ایک کروڑ میں سے 90 فیصد آبادی غیر ملکی شہریوں پر مشتمل ہے۔
اماراتی دارالحکومت ابوظبی میں کینیڈا کے جوڑے نے پہلی بار غیر مسلموں کی ذاتی حیثیت سے متعلق ایک نئے قانون کے تحت شادی رچائی ہے۔
وام نے کہا کہ یہ اقدام ’دنیا بھر سے مہارتوں اور تجربے کے لیے معروف منزل کے طور پر ابوظبی کی پوزیشن کو مستحکم کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔
مشرق وسطیٰ اسلام، عیسائیت اور یہودیت کی جائے پیدائش ہے جہاں سول میرج غیر معمولی ہے اور یہاں عام طور پر تین توحیدی عقائد میں سے ایک کی مذہبی اتھارٹی کے تحت شادی کی جاتی ہے۔
