10 ارب ڈالر کی نئی آئل ریفائنری کے معاہدے پر دستخط

پاکستان میں نئی آئل ریفائنری کے قیام کے لیے معاہدے پر دستخط کر دیئے گئے ہیں، جس پر 10 ارب ڈالر کی لاگت آئے گی۔

وفاقی وزیر مملکت برائے پیٹرولیم سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک کے مطابق پی ایس او، او جی ڈی سی ایل، پی پی ایل اور پارکو گرین فیلڈ ریفائنری منصوبے پر سرمایہ کاری کریں گے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر مملکت سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ منصوبے پر 50 فیصد سرمایہ کاری سعودی عرب کی کمپنی کرے گی۔انہوں نے کہا کہ گرین ریفائنری پروجیکٹ پر گزشتہ دس سال سے کام ہو رہا تھا، اس پروجیکٹ کو پایہ تکمیل موجودہ حکومت نے پہنچایا ہے۔

سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ گرین فیلڈ ریفائنری پروجیکٹ سے ملکی زرمبادلہ پرپڑنے والے بوجھ میں واضح کمی آئے گی۔

Back to top button