حسن شہریار مہوش حیات سے گن پوائنٹ پر شادی کے خواہاں کیوں؟

معروف فیشن ڈیزائنر حسن شہریار نے کہا ہے کہ اگر انہیں گن پوائنٹ پر شادی کرنا پڑی تو وہ اداکارہ مہوش حیات سے شادی کریں گے، لیکن یہ بات اپنی جگہ ہے کہ کسی بھی رشتے میں دوستی بہت اہمیت رکھتی ہے۔حسن شہریار یٰسین معروف کلاتھنگ برانڈ (ایچ ایس وائی) کے مالک ہیں اور چند سال سے وہ فلموں اور ڈراموں میں اداکاری بھی کرتے دکھائی دیتے ہیں، وہ اداکارہ مہوش حیات کے ساتھ ایک فلم میں بھی کام کر چکے ہیں، اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’’دی نوک نوک شو‘‘ میں شرکت کے دوران انہوں نے اپنے کیرئیر، شادی اور دیگر موضوعات کے حوالے گفتگو کی۔میزبان و اداکار محب مرزا کے سوال پر حسن شہریار نے اپنے بچپن کی یادوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کا زیادہ تر بچپن امریکی شہر نیویارک میں گزرا ہے، وہیں سے تعلیم حاصل کی اور 12 سال کی عمر میں پیسے کمانا بھی نیو یارک سے شروع کیا تھا، جہاں میں سڑک پر فرنچ فرائز بیچتا اور لائبریری میں کام کرتا تھا، میں 16 سال کی عمر سے مالی طور پر خود مختار ہوں۔حسن شہریار نے بتایا کہ ’15 سال کی عمر میں طویل عرصے بعد پاکستان واپس آیا تو اردو بولنا نہیں آتی تھی، لیکن خوش قسمتی سے میں بہت جلدی اردو سیکھ گیا، نامور ڈیزائنر نے انکشاف کیا کہ جب ہم لندن میں تھے تو میں اپنی والدہ کے کندھوں میں بیٹھ کر برطانوی شہزادی ڈیانا کی شادی میں شرکت کے لیے گیا تھا، والدہ کی کندھوں میں بیٹھ کر جو منظر دیکھا وہ مجھے آج بھی یاد ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 2019 میں برطانوی شہزادے ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ میڈلٹن پاکستان کے دورے پر صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر چترال کے دورے پر تھے، اس دوران سرکاری سطح پر کھانے کا انتظام کیا گیا تھا جہاں میں نے بھی شرکت کی تھی۔حسن شہر یار نے اس وقت برطانوی جوڑے کو بتایا کہ فیشن کی دنیا میں قدم رکھنے کے لیے ان کی والدہ (شہزادی ڈیانا) نے مجھے متاثر کیا جس کی وجہ سے میں آج کامیاب ہوں۔پروگرام کو آگے بڑھاتے ہوئے میزبان کے ایک سوال پر نامور ڈیزائنر نے بتایا کہ ’سوشل میڈیا اچھی چیز ہے، مگر بہت سے ایسے لوگ اسٹار بنتے جا رہے ہیں جو حقیقت میں وہ نہیں ہیں، اور جو لوگ واقعی میں محنت کر رہے ہیں اور اسٹارز ہیں وہ غائب ہوتے جا رہے ہیں، پروگرام کے دوران میزبان محب مرزا نے سوال کیا کہ اگر گن پوائنٹ پر شادی کرنی پڑی تو کس سے کریں گے؟ جس پر حسن شہریار نے مہوش حیات کا نام لیا، اور بتایا کہ کسی بھی رشتے میں دوستی بہت اہمیت رکھتی ہے، لیکن میں واضح کر دوں کہ ہمارے دل میں ایک دوسرے کے لیے جذبات نہیں ہیں لیکن ہم دونوں کی دوستی بہت مضبوط ہے۔
