14سالہ طالب علم نے طیارے کاانجن بناکرریکارڈ قائم کردیا

چین میں 14 سال کی عمر میں بچے نے اپنے ہاتھ سے طیارے کا فعال انجن تیارکرکےورلڈریکارڈ بناڈالا۔

عام طور پر 14 سال کی عمر میں بچے زیادہ تر ویڈیو گیمز یا دیگر کھیلوں پر زیادہ توجہ مرکوز کرتے ہیں۔مگر چین میں ایک 14 سالہ لڑکا چی جیانگ پنگ کوئی عام بچہ نہیں۔

طیاروں سے محبت کرنے والے اس بچے نے بہت کم عمری میں ہی ہوا بازی کے شعبے کی تعلیم خود حاصل کرنا شروع کر دی تھی اور اب اس نے اپنے ہاتھوں سے ایک فعال ٹربو جیٹ انجن تیار کیا ہے۔

چی جیانگ پنگ سکول کے آغاز سے ہی کاغذی جہازوں کو دیکھ کر مسحور ہو جاتا تھا اور اس نے پیپر بال اور کاغذ کے جہاز کو ہاتھ سے پھینکنے کے فرق کو جان لیا تھا۔

اسے یہ تجسس تھا کہ آخر یہ کاغذی جہاز فضا میں تیرتا کیوں ہے اور پھر اس نے اپنے گھر میں ایسے کاغذی جہازوں کے لیے ایک تجرباتی لیبارٹری قائم کی، مگر یہ تو محض ٓغاز تھا۔

والدین کے مطابق چی جیانگ پنگ نے ایک بار عزم کیا تھا کہ وہ روزانہ 3 گھنٹے ہوا بازی سے متعلق سائنسی کتابیں پڑھے گا اور تیسری جماعت میں اس نے خود کو ایرو ڈائنامکس اور دیگر چیزوں کی تعلیم دینا شروع کی۔

Back to top button