16 ہزار ملازمین کی برطرفی کیس کا فیصلہ محفوظ

عدالت عظمٰی نے 16 ہزار سرکاری ملازمین کی برطرفی سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

16 ہزار سرکاری ملازمین کی برطرفی سے متعلق کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں ہوئی جس کے دوران جسٹس عمرعطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ یہ کیس دوبارہ سے سُنا گیا ہے۔

عدالت عظمیٰ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ملازمین کی برطرفی سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا جو کل صبح 11 بجے سنایا جائے گا۔

برطرف سرکاری ملازمین نے شاہراہ دستور پر رات بھر دھرنا دیئے رکھا، برطرف ملازمین کا کہنا تھا کہ بحالی کے لیے دی گئی تجاویز قبول نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے عدالت عظمیٰ میں برطرف ملازمین کی بحالی سے متعلق تین ہدایات پیش کیں۔

Back to top button