17 جولائی سیاسی گھمسان کی جنگ کا دن ہوگا

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پنجاب کے 20 حلقوں میں 17 جولائی کو ہونیوالے ضمنی الیکشن میںملکی سیاست کی تاریخ میں گھمسان کی جنگ ہوگی، امپورٹڈ حکومت لانے کا مقصد 45 دن میں سب کو معلوم ہوجائے گا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام میں شیخ رشید کا کہنا تھا17 جولائی سیاسی گھمسان کی جنگ کا دن ہے، اگر دھاندلی ہوئی، جھرلو پھرا تو سیاسی آگ پورے ملک میں پھیل جائے گی۔

انہوں نے کہا امپورٹڈ حکومت لانے کا مقصد 45 دن میں سب کو معلوم ہوجائے گا، انہوں نے سوال اٹھایا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف اور سابق وزیر خزانہ سینیٹر اسحٰق ڈار کو ملک میں واپس آنے سے کس نے روکا ہے۔

شیخ رشید نے اپنے پیغام میں اعلان کیا کہ 12 جولائی کو رات 8 بجے ٹاؤن شپ لاہور میں چوہدری شبیر کے حلقے پی پی 167 میں جلسے سے خطاب کروں گا۔

Back to top button