تقسیم کی خبریں بے بنیاد،پارٹی متحد تھی ،ہے اور رہےگی

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پارٹی میں تقسیم کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی متحد تھی ،ہے اور رہےگی۔

اسحاق ڈار کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں جماعت متحد تھی، ہے اور رہےگی۔
انہوں نے کہا پی ٹی آئی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی نااہل حکومت معیشت تباہ کرکے ملک کوچیلنجز میں جھونک کرگئی۔

انکا کہنا تھا نوازشریف دور میں مہنگائی 4فیصد، جی ڈی پی 6 فیصداور شرح سود 5.25 فیصد تھی جب کہ نوازشریف کی کامیابیوں کو عمران خان نے 43 مہینوں میں نیست و نابود کر دیا۔

اسحاق ڈار نے کہا پہلے بھی ملک کو مشکل حالات سےنکال کرترقی کی راہ پرگامزن کیا اب بھی کریں گے۔

Back to top button