الزامات پر سابق چیئرمین نیب کل پبلک اکائونٹس کمیٹی طلب

سابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کوخاتون آمنہ مسعود جنجوعہ کے الزامات پر کل پبلک اکائونٹس کمیٹی میں طلب کر لیا گیا۔

پبلک اکائونٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین نور عالمی کی زیر صدارت ہوا ، نور عالم خان نے کہا کہ جاوید اقبال نے لاپتا افراد کے کمیشن میں آنے والی خاتون کو کہا کہ آپ اتنی خوبصورت ہیں شادی کی کیا ضرورت ہے؟

پی اے سی کمیٹی کے ارکان نے سابق چیئرمین نیب پر عائد الزام کا سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا جس کے بعد کل سابق چیئرمین نیب کو طلب کرلیا گیا۔

قبل ازیں سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال اور طیبہ گل کے مبینہ ویڈیو اسکینڈل کی تحقیقات کیلئے بھی چیئرمین پی اے سی نے جاوید اقبال اور طیبہ گل کوپی اے سی میں بلانے کا امکان ظاہر کیا تھا اور کہا تھا کہ معاملے کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

چیئرمین پی اے سی نور عالم خان نے کہا کہ نیب نے بریف کیوں نہیں بھیجا کل میٹنگ ہے، سابق چیئرمین نیب کہہ رہے ہیں کہ وہ عید منانے کیلئے جارہے ہیں، ان کو کہا ہے کل کی میٹنگ میں حاضر ہوں، کچھ لوگ اپنے آپ کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں۔

انکا کہنا تھا آمنہ مسعود جنجوعہ نے سابق چیئرمین نیب کے بارے میں بات کی ہے، چیئرمین نیب نے خاتون کو کہا کہ آپ اتنی خوبصورت ہیں شادی کی کیا ضرورت ہے، ہم سب کی بیٹیاں ہیں، اس معاملے کو بہت سیریس لینا چاہیے۔
اس کے علاوہ پی اے سیاجلاس کے دوران نیشنل بينک میں مبینہ طور پر دو سو ارب روپے سے زائد کی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔

اجلاس میں شیخ روحیل اصعر کا کہنا تھا کہ نیشنل بینک میں 200 ارب روپے سے زائد کی مبینہ بے ضابطگی کی ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے نشاندہی کی ہے۔

اجلاس کے شرکاء کو ڈی جی آڈیٹر جنرل کی جانب سے کہا گیا کہ آڈیٹر جنرل نے مبینہ بے ضابطگی سے متعلق رپورٹ نیشنل بینک ے کو بھیج دی ہے۔

Back to top button