برطانیہ کے نئے بادشاہ چارلس سوم نے بادشاہت کا حلف اٹھا لیا

برطانیہ کے نئے بادشاہ چارلس سوم نے با ضابطہ طورپر بادشاہت کا حلف اٹھا لیاہے۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطاق لندن کے سینٹ جیمز پیلس میں ہونے والی تقریب میں برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم نے باضابطہ حلف اٹھا لیا۔ نئے برطانوی بادشاہ کی تقریب حلف برداری میں ان کی اہلیہ ملکہ کیمیلا اور بڑے بیٹے شہزادہ ولیم نے بھی شرکت کی۔
رپورٹس کے مطابق بادشاہ چارلس نے حلف اٹھانے کے بعد حلف کے دستاویزات پر دستخط کئے۔ تقریب میں 200 اہم شخصیات بھی شریک ہوئیں۔ چارلس ملکہ الزبتھ دوم کی وفات کے بعد بادشاہ کے منصب پر فائز ہوئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ کے نئے بادشاہ چارلس نے تقریب حلف برداری سے خطاب میں اپنی آنجہانی والدہ ملکہ برطانیہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے اپی شریک حیات ملکہ کیمیلا کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔ برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم گزشتہ روز96 سال کی عمرمیں انتقال کرگئی تھیں۔
