190 ملین پاؤنڈ ریفرنس : بشریٰ بی بی نے نیب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواست پر نیب کاجواب نہ آنے کےخلاف وکیل صفائی نےتوہین عدالت کی درخواست دائر کر دی۔
احتساب عدالت کےجج ناصر جاوید رانا نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس اور نئے توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور بشری بی بی کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت پرسماعت کی۔ دوران سماعت ریفرنس کے آخری گواہ تفتیشی افسر پر جرح آج بھی مکمل نہ ہو سکی، آئندہ سماعت پر بھی عمران خان اور بشری بی بی کے وکلاء نیب تفتیشی افسر پر جرح جاری رکھیں گے۔
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواست پر نیب کاجواب نہ آنے کےخلاف بشریٰ بی بی کےوکیل سلمان صفدر نے نیب کےخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔
ملک میں جو ہو رہا ہے ہمیں اس پر شدید تشویش ہے : اسد قیصر
بعد ازاں احتساب عدالت توشہ خانہ نئے ریفرنس میں عمران خان اور بشری بی بی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستوں پرسماعت دو ستمبر تک ملتوی کر دی۔
