190 ملین پاؤنڈز ریفرنس : اسلام آباد ہائی کورٹ نے حتمی فیصلہ سنانے سے روکنے کےحکم میں توسیع کردی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کا حتمی فیصلہ سنانے سے روکنے کےحکم میں 2 اکتوبر تک توسیع کردی۔

چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر سماعت کی۔دوران سماعت، نیب نے اسلام آباد ہائی کورٹ سےآج کی سماعت ملتوی کرنےکی استدعا کی۔

چیف جسٹس عامر فاروق نےکہاکہ نیب پراسیکیوٹر کی جانب سےسماعت ملتوی کرنے کی استدعا ہے۔ نیب پراسیکیوٹر رافع مقصود نے کہاکہ ملزمان ٹرائل میں تعاون نہیں کررہے۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیےکہ ہم نےٹرائل نہیں روکا بلکہ حتمی فیصلےسے روکا ہے، ٹرائل میں اگر تعاون نہیں کرتےتو پھر متعلقہ عدالت دیکھے گی، ٹرائل جاری رہےگا کا مطلب جاری رہےگا لیکن حتمی فیصلہ نہیں دیاجائے گا یہ ہم نےسادہ سی انگریزی میں کہاہے، ٹرائل کس مرحلےمیں ہےکیا ہورہا ہے ہم اس میں مداخلت نہیں کریں گے۔

عمران خان کےوکیل سے مکالمہ کرتےہوئے چیف جسٹس نےکہا کہ یہ تاثر نہ دیں کہ آپ تاخیر کررہے ہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نےاحتساب عدالت کو ٹرائل جاری رکھنےکی ہدایت کرتےہوئے کیس کی مزید سماعت 2 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

Back to top button