پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس کے خلاف سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی ہے۔

دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر صدارتی آرڈیننس کو غیرآئینی قراردیا جائے اور ساتھ ہی آرڈیننس کےبعد پریکٹس پروسیجر کمیٹی کے تمام فیصلوں کو غیرقانونی قرار دے کر کالعدم کیاجائے۔

درخواست میں کہا گیاہےکہ آئینی درخواست کے زیر التوا ہون تک نئی تشکیل شدہ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو کام سےروکا جائے اور آرڈیننس کےخلاف درخواست کےدوران پرانی پریکٹس اینڈپروسیجر کمیٹی کوکام کرنےکی اجازت دی جائے۔

 دائر درخواست میں وفاق،وزارت قانون اور سیکرٹری صدر مملکت کو فریق بنایاگیا ہے۔

یاد رہے چند دن قبل وفاقی کابینہ سےمنظوری کےبعد صدر مملکت آصف زرداری نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس پر دستخط کیےتھے جس کےبعد وہ نافذ ہوگیا تھا۔

الیکشن ترمیمی ایکٹ کو فوقیت دی جائے یا عدالتی فیصلے کو؟ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ سے رہنمائی مانگ لی

Back to top button